کانگریس نے مرکز پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں غیر بی جے پی حکومتوں کو گرانے کی سازش کر رہی ہے جو آئین اور جمہوریت دونوں کے لئے بڑا خطرہ ہے۔
لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے آج ایوان میں وقفہ صفر کے دوران
اتراكھنڈ میں صدر راج کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس طرح کے غیر آئینی طرز عمل کا جو سلسلہ چل رہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔
اگر مرکز منتخب حکومتوں کو ختم کرنے کے لئے اسی طرح مداخلت کرتا رہا تو ایک دن اس ملک میں نہ تو آئین بچے گا اور نہ ہی جمہوریت۔